نئی دہلی، 14 اپریل:صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی 129 ویں یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم لوگوں کا افکاروخیالات ہمیں نئے حوصلے اور طاقت دیتے ہیں ۔صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش۔ ہمارے آئین ساز ڈاکٹر امبیڈکر، انصاف اور برابری کی بنیاد پر معاشرے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔ آئیے، ہم سب ان کی عظیم شخصیت اور زندگی کے اقدار سے سبق لیتے ہوئے، ان کے نظریات کوعملی جامہ پہنائیں ۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، بھارتی آئین کے مرتب، ماہرقانون، مفکر اور سماجی مصلح بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش پرانہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے بھارت کی معاصر تاریخ پراپنے نقوش چھوڑے ہیں ۔آپ حیرت انگیز دانشور اور بصیرت مند شخص تھے جنہوں نے آگے بڑھ کر انسانی حقوق کی تحفظ کے لئے مہم کو قیادت فراہم کیا۔
نائب صدر نے کہا کہ اپنی طویل عوامی زندگی میں آپ ہمیشہ سماجی انصاف اور مساوات کے حامی رہے۔انہوں نے ذات پات کے رواج کو ختم کرنے کی وکالت کی اور مسلسل سماجی دقیانوسی تصورات کے خلاف لڑتے رہے۔ انہوں نے کہا آج یہ ضروری ہے کہ شہری بالخصوص نوجوان، بابا صاحب جیسے ملک کے عظیم ہیرو سے سبق لیں اور غربت، ناخواندگی اور ذات اور صنفی نابرابری جیسی سماجی برائیوں کو دور کرنے کے لئے اہم کردار ادا کریں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کہا، باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی یوم پیدائش پر تمام ہم وطنوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم لوگوں کے خیالات ہمیں نئے حوصلے اور طاقت دیتے ہیں ۔
