ڈی ایس پی رکشہ چلا کر ضرورت مندوں کو پہنچا رہے ہیں راشن

0

مہوبہ:13اپریل:ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان غریبوں و بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے بندیل کھنڈ خطے کے ضلع مہوبہ میں ایک پولیس افسر خود رکشہ چلا کر محتاجوں کے لئے راحت رسانی کا کام کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے کلپاڑ سرکل میں تعینات پولیس سرکل افسر اودھ سنگھ بے سہارا اور ضرورت مندوں کی مدد کر لئے بذات خود تنگ گلیوں میں ای۔رکشہ چلا کر لوگوں کے درمیان کھانے ۔پینے اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کررہے ہیں۔پولیس کے رعب و دبدبہ سے آزاد  تنگ گلیوں  میں بے سہاروں کا سہار بنے مسٹر سنگھ کا یہ جدا اندازنہ صرف یہ کہ عوام کا دل جیت رہا ہے بلکہ کورونا بحران کے دوران ملک کے دیگر افسران کے لئے ایک نئی نذیر پیش کررہا ہے۔مسٹر سنگھ کے مطابق یہ ایسا موقع ہے جب پولیس جوانوں کو اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا بہترین موقع ملا ہے۔سب۔انسپکٹر ملک میں پیدا ہوئے ان حالات کو پولیس کے لئے ایک نیا چیلنج مانتے ہیں۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں کی تنگ گلیوں میں ان کی سرکاری کار کے نہ جا پانے کی وجہ سے اکثر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا  اور لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے میں کافی دقت ہوتی تھی۔لیکن اب بیٹری رکشہ  سے ہر ضرورت مند تک پہنچنے  اور اس کی مدد کرنے میں کافی سہولیت ہوگئی ہے۔لاک ڈاؤن میں کاروبار پوری طرح سے بند ہوجانے کی وجہ سے ضلع میں روز کمانے کھانے والے سینکڑوں خاندان  فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔ان کے سامنے کھانے پینے کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے مختلف سماجی تنظیمیں اپنی اپنی سطح سے کام کرہی ہیں۔اس کام میں پولیس سرکل افسر اودھ سنگھ کا یہ نرالا اور ہر غریب کو گلے لگا کر اس کے  دکھ درد کا مداوا کرنے کے انداز نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here