لکھنؤ:13اپریل(زمینی سچ) اترپردیش کے 13اضلاع کے لئے 26اپریل کو مجوزہ فوج میں بھرتی کے لئے منعقد ہونے والا امتحان کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ 31مئی کو منعقد ہوگا۔
سنٹر ل کمانڈ کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ فوج میں بھرتی ریلی کا انعقاد دو سے 02 تا 20 فروری کے درمیان فتح پور میں کیا گیا تھا۔اس بھرتی ریلی کاتحریری امتحان 26اپریل کو اے ایم سی انٹر اینڈ کالج لکھنؤ کے گراونڈ میں ہونا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تحریری امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ امتحان 31 مئی کو ہوگا۔باوجود اسکے اگر اس میں پھر کو ردوبدل ہوتا ہے تو اس بار میں مطلع کیا جائےگا۔
