غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے پر میڈیا/سوشل میڈیا پر پابندی عائد

0

سونی پت، 06 اپریل:ہریانہ کے سونی پت ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر انشج سنگھ نے تعزیرات ہند کی سیکشن 144 کے تحت حکم امتناعی جاری کرکے واٹس ایپ گروپ، فیسبک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور موبائل فون جیسے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے کرونا وائرس کے سلسلے میں پھیلائی جارہی غیرمصدقہ اطلاعات پر فوری اثر سے پابندی عائد کردی ہے۔
ڈاکٹرسنگھ نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات اور افواہوں سے عوام کے دل میں خوف کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ وہیں عوام میں پھیلے خوف کا فائدہ اٹھاکر علاج کے غیر ثابت شدہ روایات کے ذریعہ علاج کرکے غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اطلاعات پھیلائے جانے پر فرقہ وارانہ جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اور تشدد کے واقعات ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں عوام کی صحت کی سلامتی اور قانون وانصرام قائم رکھنے کے مقصد سے حکم امتناعی کا نفاذ کرکے سوشل میڈیا پر ایسی تمام سرگرمیوں پر فوری اثر سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here