سماجی دوری اختیار کرنےکی ہدایات پر عمل نہ کرنا تشویش ناک:بکرس

0
A view of the North Portico of the White House, Wednesday June 14, 2017 in Washington D.C. (Official White House Photo by Joyce N. Boghosian)

واشنگٹن،3اپریل:امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس(کوویڈ19)کے بڑھتے معاملوں کے درمیان وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس چیف ڈیبوراہ بکرس نے لوگوں کے سوشل ڈسٹنسنگ(سماجی دوری)کی سمت میں ہدایات پر عمل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کوویڈ 19رسپانس کارڈینیٹر محترمہ بکرس نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا ،’’میں دعوے سے نہیں کہہ سکتی کہ امریہ کا ہر شہری اس پر عمل کررہا ہے۔‘‘انہوں نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 16دن پہلے میل جول کم کرنے اور سماجی دوری اختیار کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کی تھیں۔اس کے باوجود لوگ بیمار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا،’’ہم دوسرے ہفتے ہدایات پر عمل کررہےہیں۔جب صدر نے 16 دن پہلے ہدایات جاری کی تھیں،تو معاملہ نازک تھا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مسلسل کیا ہورہا ہے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تب سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ہم آج لوگوں کو اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔یہ سب ہدایات پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔یہی ہماری تشویش کا باعث ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ امریکہ ابھی کورونا وائرس کے گرفت میں ہے اور اسی وجہ سے مسٹر ٹرمپ نے ہدایات کی مدت کو 30دن تک بڑھا دیا ہے۔محترمہ بکرس نے کہاکہ اس خطرناک وائرس سے متاثر لوگ نیویارک اور نیو جرسی جیسے علاقوں میں داخل ہوئے،جس کی وجہ سے ان علاقوں میں اس وائرس کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد کافی بڑھ گئی۔دیگر علاقوں میں ایسی حالت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات کو بگڑنے سے بچانے کے لئے ہدایات پر عمل کرنا بےحد ضروری ہے۔انہوں نے کہا،’’اگر لوگ سماجی دوری پر عمل کرتےہیں تو نئی جگہوں پر اس طرح کی حالت نہیں ہوگی۔‘‘انہوں نے کہا کہ کیلی فورنیا اور واشنگٹن جیسے مقامات پر ابھی تک حالات بہتر ہیں،لیکن حالات پر باریکی سے نظر رکھی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثرین کی تعداد کے معاملے میں اس وقت دنیا بھر میں پہلے مقام پر ہے۔یہاں اب تک 242000 لوگ اس انفیکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق یہاں پچھلے 24گھنٹے میں اس انفیکشن کے 30000 نئے معاملے درج کیےگئے ہیں،جبکہ اس دوران 1169 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here