کورونا وائرس سے دنیا میں 46،291 ہلاکتیں ، 9،25،132 متاثرین

0

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی 2 اپریل (یواین آئی) دنیا کے بیشتر ممالک میں جان لیوا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے اوراس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 46،291 افراد ہلاک جبکہ تقریبا 9،25،132 لوگ اس سے متاثر ہیں۔ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اورمتاثرین کی تعداد بڑھ کر1834 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 41 تک جاپہنچی ہے۔سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ میں یہ بیماری شدید شکل اختیار کرچکی ہے. یہاں کورونا وائرس سے اب تک 4475 افراد ہلاک جبکہ سب سے زیادہ 2،13،372 اس سےمتاثر ہیں۔کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، جہاں مرنے والوں کی تعداد 13،155 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 110،574 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81،554 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3312 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں موت کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
اسپین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9387 ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 1،04،118 ہو گئی ہے. اس کے علاوہ فرانس اور ایران میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ فرانس میں اب تک 56،989 افراد اس وبا سے متاثر ہیں جبکہ 4032 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3036 ہو چکی ہے جبکہ 47،593 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی زد میں برطانیہ بھی ہے جہاں اب تک 29،474 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2352 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ برطانیہ کے پرنس چارلس اور وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کی بہت سی سرکردہ شخصیات بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here