کورونا وائرس:صورتحال اب بھی تشویشناک :نریندر مودی

0

لکھنؤ،2؍اپریل(زمینی سچ):وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کورونا لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ مکمل ہونے کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔ کئی ریاستوں نے اس پر عمل درآمد میں مؤثر طریقے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ آج سے لاک ڈاؤن کا دوسرا ہفتہ شروع ہوچکاہے۔ صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔ ایسی صورتحال میں اب پورے ملک کو بہت محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ، ڈبلیو ایچ او ، ڈاکٹروں اور ماہر مشیروں کے مشوروں پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے ضمن میںکئی اہم تجاویز ہیں جن کی سبھی تعمیل کو یقینی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں تک ، کرونا کی روک تھام ، کورونا ٹیسٹ ، کورونا انفکشن سے متاثر مریض کی آئیسو لیشن؍ کوارنٹائن، کورونا انفکشن سے متاثرہ مریض کے علاج کے سلسلے میں ضروری تربیت پر توجہ دینے کی ضرور ہے ۔ اس کے علاوہ دوائی ، سازوسامان وغیرہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانی ہوگا۔ نیز ادوائیں بنانے لئے ضروری خام مال کی سپلائی بھی لازمی ہو گی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سبھی ریاست اپنے یہاں الگ کورونا اسپتال قائم کریں اور ٹیم کو کورونا علاج میں شامل علیحدہ رکھیں۔ یہ بھی یقینی بنایاجائے کہ آنے والے دنوں میں ڈاکٹروں کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے آیوش ڈاکٹروں کو آن لائن ٹریننگ دے کر انہیںجوڑنے کے لیے کہا۔ اس کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف ، این سی سی کیڈٹس ، این ایس ایس کے رضاکاروں اور دیگر ضروری اسٹاف کو بھی تربیت دی جائے تاکہ ان کی خدمات کا بھی ضرورت پڑنے پر لی جا سکے۔ بزرگ شہریوں اورمعذوروں کی مدد کے لئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے تمام ریاستوںسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ملک کے ہر باشندے کو متحد ہو کر کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کی طرف سے ارسال کردہ تجاویز پر فوری کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے سبھی سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان متبادل ٹیم کو بھی تیار ہونا چاہئے تاکہ وہ کورونا سے نمٹنے میں مصروف ٹیم کی سہولت کے لیے تیار ہو۔ انہوں نے مشورہ دیاکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں کو معاشرتی دوری کو خود ہی بنائیں رکھیں سبھی لو گ یکا یک باہر نکل کر بھیڑ نہ لگائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here