جمعیۃ علماء کے کارکنان نے لاک ڈاؤن میں پریشان لوگوں کو کھانے کی اشیاء تقسیم کی

0

قنوج،2؍اپریل(زمینی سچ): وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد پورے ملک میں تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہیں ۔جس کے بعد سب سے زیادہ دشواریوں کا سامنا یومیہ کماکر گزارہ کرنے والوں کو ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میںجمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ضلع قنوج کے زیر اہتمام مولانا محمد کلیم جامعی صدر جمعیۃ علماء قنوج کے زیر نگرانی اب تک تقریباً ایک لاکھ روپے کی خورد و نوش کا سامان جی ٹی روڈ پر اورسمدھن میں فرخ آباد روڈ پر راہگیر کو تقسیم کیا جا چکا ہے۔ جس میں تہری و پوڑی سبزی کے1000 پیکٹ، 150 کیرٹ کیلا ،60 کارٹونبسکٹ ، 500 بوری پانی کے پاؤچ پیدل اور گاڑیوں سے گزرنے والوں میں تقسیم ہوا۔اس کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں ،محلوں میں مالی طور سے کمزور لوگوں کا پتہ لگا لگا کر منظم طریقے سے اب تک 2000کٹیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ ہر کٹ میں ایک فیملی کیلئے تقریباًپندرہ دن کا راشن 10کلو آٹا ، 5کلو چاول، 1کلو دال، 2لیٹر تیل، 2کلو شکر، 100گرام چائے کی پتی ہے ۔ قنوج ضلع میں راحتی کاموں کی نگرانی کر رہے مولانا محمد کلیم جامعی نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی اور صوبائی صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی ہدایت پر پہلے دن سے ہی جمعیۃ علماء ضلع قنوج کے کارکنان روزانہ مستحقین کا پتہ لگا لگا کر ان تک ضروری اشیاء پر مشتمل راشن پہنچا رہے ہیں، راہگیروں کو پکا ہوا کھانا کھلا رہے ہیں، راستے کیلئے بھی بسکٹ، کیلا اور پانی وغیرہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جب بھی ہمارے ملک میں کوئی مصیبت اور آفت آئی ہے چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہوجمعیۃ علماء کے کارکنان نے ہمیشہ بلاتفریق مذہب لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا ہے اور آج بھی وہ میدان میں آکر کام کر رہے ہیں۔ اس کام کو کرنے سے اللہ خوش ہوتا ہے ، انہیں غریبوں کی دعائیں اور دل کو سکو ن مل رہاہے۔لاک ڈاؤن ختم ہونے تک جمعیۃ علماء قنوج کے کارکنان غریبوں تک مدد پہنچانے کاکام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چھبرامئومیں مولانا رئیس ، مولانا وسیم، حافظ اختراورگرسہائے گنج و اطراف میں حاجی مسرور، مولانا محمد احمد قاسمی،محمد اخلاق لوگوں کے گھرتک راشن پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس دوران تمام لوگ محکمہ صحت کے ذریعہ جاری احتیاطی تدابیر پر بھی پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ سوشل ڈسٹنس اور صفائی ستھرائی پر خاص توجہ ہے۔ حاجی شمشاد احمد ،حاجی مسرور احمد، مولانا عبدالقدوس رومی ،مولانا دبیرالحق ،حافظ محمد سلیم ،حافظ زبیر ،حافظ محمد عادل ،حافظ محمد عمار ،قاری عبدالحسیب ،حافظ محمد عرفان ،ماسٹر محمد عمران، حافظ ہارون ،محمد ارشد ،حافظ محمد عمیر ،محمد کامل کے علاوہ دیگر احباب نے راہگیروں کو کھانا کھلانے کاکام انجام دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here