مفت میں راشن تقسیم کا اعلان عوام کے ساتھ دھوکہ: للو

0

لکھنؤ:یکم اپریل(زمینی سچ) اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ریاستی حکومت کے مفت میں راشن تقسیم کرنے منشی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ کے اعلان کے برخلاف غریب سماج کے ساتھ دھوکہ کیا جارہاہے۔اور راشن کے بدلے ان سے رقم وصول کی جارہی ہے۔
مسٹرللو نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی عوام کو تین ماہ کا مفت میں راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن محض ایک ماہ کا راشن دیا جارہا ہے وہ بھی مفت نہیں ہے۔ اس کے لئے انتودئے کارڈ ہولڈروں کو چھوڑ کر دوسروں سے پیسے وصول کئے جارہے ہی ں جو بحرانی کے اس عالم میں بے حال عوام کے ساتھ دھوکہ دھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راشن دیتے وقت بایو میٹرک کی لازمیت سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا ڈر لگا تاربنا ہرا ہے۔ اس لازمیت کو کورونا وائرس کے خطرے تک ملتوی کردینا چاہئے۔ریاستی صدر نے کہا کہ کوٹیدار سے اسٹاک اٹھاتے وقت ان سے پیسے جمع کرائے جارہے ہیں جسے بعد میں واپس کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ یہ کوٹیداروں کو سرکاری استحصال ہے جسے فورا بند کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں راشن دئیے جانے کے لئے راشن کارڈ کی لازمیت کو بھی ختم کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ ریاست میں ایک بڑی آبادی غریبوں کی ایسی ہے جن کا راشن کارڈ آج تک نہیں بنا ہے۔انسانیت اور ‘راج دھرم’ کہتا ہے کہ ریاست کا کوئی بھی شہری راشن کی کمی سے فاقہ کشی کرنے پر مجبور نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here