گھر سے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیئے جائیں گے:اجیت پوار

0

ممبئی:۱اپریل (یو این آئی)مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج یہاں وارننگ دی ہے کہ لاک ڈاون کے باوجود جو افراد سڑکوں پر گھوم رہے ہوں ان کے خلاف سخت اقدامات کیئے جائیں گے خاص کر ایسے افراد پر جو بلا کسی ایمرجنسی کے سڑکوں پر گھومتے نظر آئے –
انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت ضروری اشیا ئ خریدنے کے لئے دوکانوں پر اور بازاروں میں بھیڑ لگائے ہوئے ہے اور سوشل فاصلہ کا لحاظ کیئے بغیر خریداری میں مصروف ہے اس کی وجہ سے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کیئے گئے لاک ڈاون کا جو مقصد ہے وہ ہی فوت ہوتا جا رہا ہے –
اجیت پوار نے کہا کہ ملک اور ریاست کی عوام کو امریکہ، اٹلی اور اسپین کے ان کرونا متاثرین سے سبق لینا چاہیئے جن کی جانیں تلف ہوئی ہیں نیز عوام کو کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں، طبی عملہ، پولیس اور دیگر کا احترام کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنا نہیں چاہیئے –
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کی اکثریت صبح سبزی ترکاری خریدنے کیلئے بازاروں کا رخ کرتی ہے جس سے بھیڑ میں اضافہ ہوتا ہے اور سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی ہوتی ہے یہ خطرناک امر ہے اور وبا ئ کو مزید پھیلنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے –
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی عوام کا یہی معمول رہا تو حکومت جلد ہی فیصلہ کر کے سخت اقدامات کیئے جانے کا حکم جاری کرے گی –
واضح رہے کہ اب تک مہاراشٹر میں ۰۲۳/افراد کرونا مشبت پائے گئے ہیں اور ۲۱/افراد کی موت واقع ہو چکی ہے –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here