دنیا بھر میں کورونا کا خطرہ مزید بڑھا

0

کیف / رباط / تل ابیب / ڈھاکہ، یکم اپریل: دنیا بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے پھیلنے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین ، لتھوانیا ، مراکش ، اسرائیل اور بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یوکرین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ ملک میں راتوں رات متاثرہ افراد کی تعداد 645 سے بڑھ کر 669 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 120 نئے معاملےدرج کیے گئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے مجموعی طور پر 669 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 10 افراد علاج کے بعد ٹھیک ہوئے ہیں۔یوکرین کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گذشتہ ہفتے 24 اپریل تک ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔لتھوانیا میں کورونا انفیکشن کی تعداد 581 ہوگئی ہے جن میں سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 48 معاملے درج ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک آٹھ افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔دریں اثنا ، لتھوانیا کے پڑوسی ملک لاتیویامیں 48 نئے معاملوں کی اطلاع کے ساتھ انفیکشن کی کل تعداد 446 ہوگئی۔اسی طرح مراکش میں 21 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 683 ہوگئی ہے۔ ملک کی وزارت صحت کے مطابق ، اب تک 36 افراد کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 24 افراد علاج کے بعد صحت مند بھی ہوگئے ہیں۔ مراکش میں 19 مارچ کو 20 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here