اعظم گڑھ،یکم،اپریل(زمینی سچ):کوڈ ۔19 کے پیش نظر ضلعی لاک ڈاؤن کی صورت میں ،ضلع مجسٹریٹ ناگیندرپرساد سنگھ نے عظمت گڑھ ، ہرئیااور جین پور میں بانسفور ، موسہر اور بہلیہ بستی میں جاکر وہاں رہ رہے لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کی۔ اسے کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ نے لوگوںکو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لئے سماجی دوری کی طرف متحرک کیا ۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ آج سے 2172 مراکز میں غلہ کی تقسیم کا کام شروع کردیا گیا ہے۔غذائی اناج کی تقسیم کے وقت ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ کوٹہ کی دوکانوں کا معائنہ کیا گیا اور یہ بھی دیکھا کہ کوٹے داروں کے ذریعہ سماجی دوری کا دھیان رکھا جارہا ہے یا نہیں۔
