اعظم گڑھ ،یکم،اپریل(زمینی سچ) کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ناگیندر پرساد سنگھ کے ذریعہ نونیت انٹر نیشنل اسکول آف سائنس بگھاور،بلاک ہریا میںتعمیر شدہ 200 بستروں پر مشتمل شیلٹر ہوم کا معائنہ کیا گیا۔ جس میں دوسرے اضلاع اور ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو احتیاط کےطور پر 14 ؍ دنوںکے لئے یہاں رکھا گیا ہے۔ یہ لوگ ان جگہوں سے آئے ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔
اس دوران ضلع مجسٹریٹ نےیہاں رہ رہے لوگوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے کھانے پینے کے بارے میںمعلومات حاصل کی۔یہاں رہنے والے مریضوں نے سینیٹائیزر اور ہینڈ واش کا مطالبہ کیا۔جس پر ضلع مجسٹریٹ نےتحصیلدار سگڑی کوفوراً ان چیزوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
