چنئی،یکم،اپریل(زمینی سچ): انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری و رکن پارلیمان ای ٹی محمد بشیر نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے سے پہلے نئی دہلی نظام الدین میں انعقاد کئے گئے اجتماع کیلئے تبلیغ جماعت کو بدنام کرنا اور ان کے خلاف کارروائی کرنا سنگین ناانصافی ہے ۔ اس مشکل وقت میں بھی سستی نفرت کی سیاست کھیل کرمرکزی اور ریاستی حکومتوں کی انتظامی ناکامیوں کو جان بوجھ کر چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بغیر کسی تیاری کے آدھی رات کو لاک ڈائون کا اعلان واضح طور پر ایک غلطی تھی ، جس کی وجہ سے بہت سارے شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سمانا کرنا پڑا تھا۔ دارالحکومت دہلی میں جو تارکین وطن مزدورپھنسے ہوئے تھے وہ بس اس کی ایک مثال ہیں۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ انہیں اس طرح کا ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو تبلیغ جماعت کے معاملے میں اب کیا جارہا ہے۔ ای ٹی محمد بشیر نے مز ید کہا کہ تبلیغ جماعت کے مرکز نظام الدین کے ذمہ داروں نے وہاں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے یا گھروں میں واپس بھیجنے کے سلسلے میں متعدد بار دہلی حکومت کی توجہ مبذول کرائی تھی اور حکومت سے درخواست بھی کی تھی لیکن دہلی حکومت نے اسے نظر انداز کردیا تھا ، جس کیلئے دہلی حکومت کو بھی یکساں ذمہ دار ٹہرایا جانا چاہئے ۔
Home ملکی خبریں National News مرکزی اورریاستی حکومتوں کی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے تبلیغ جماعت کو...

