نئی دہلی: ملک بھر کی مختلف رویت ہلال کمیٹیو ں کے ذریعہ چاند دیکھنے کا آج اہتمام کیا گیا لیکن مطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں سے بھی رویت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لہذا کل یعنی 10اپریل کو 30 واں روزہ ہوگا اور عیدا لفطر 11اپریل بروز جمعرات منائی جائے گی۔
دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی، امارت شرعیہ ہند نئی دہلی، امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ، مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرناٹک اور دیگر ہلال کمیٹیوں نے رویت ہلال کے عدم رویت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کل یعنی 10اپریل بروز بدھ کو 30واں روزہ ہوگا اور عیدالفطرکی نماز 11اپریل کو ادا کی جائے گی۔
دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کہیں چاند نظر نہیں آیا لہذا کل یعنی 10اپریل بروز بدھ 30واں روزہ ہوگا اور عیدالفطر 11اپریل کو منائی جائے گی۔امارت شرعیہ رویت ہلال کمیٹی کی طرف چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مکر کہیں سے بھی رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مفتی ذکاوت حسین قاسمی کی صدارت منعقدہ میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدا لفطرکی نماز 11اپریل کو ادا کی جائے گی۔اسی طرح امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ،جھارکھنڈ کے مفتی انظار عالم قاسمی نے عدم رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل یعنی 10اپریل بروز بدھ کو 30واں روزہ ہوگا اور عیدالفطر 11اپریل کو منائی جائے گی۔اسی طرح مرکزی چاند کمیٹی کے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی عدم رویت کا اعلان کیا۔ اسی طرح کرناٹک کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل یعنی بدھ کو30واں روزہ ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد ممبئی نے بھی چاند نہ دیکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔

