اجودھیا:عقیدت مندوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وسائل میں ہوگا اضافہ

0

اجودھیا:اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر و رام للا کی پران پرتشٹھا کے بعد سے عقیدت مندوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے وسائل میں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔
ڈی ایم نتن کمار نے آج یہاں بتایا کہ اجودھیا میں رام مندر میں رام للا کے پران پرتشٹھا کے بعد سے مندر میں درشن کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو دیکھتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت آمدورفت کے وسائل کی توسیع کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سریو ندی پر گونڈا پل کے متوازی ایک اور دو لین پل کی تعمیر سے چار لین کنیکٹیویٹی بڑھے گی۔ اس سے تہواروں کے دوران ٹریفک میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسئلے سے نجات مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ دھرم پتھ کی چوڑائی چودہ سے بڑھا کر بائیس میٹر کی جائے گی۔ اس کے ذریعے دھرم پاتھ پر ہموار ٹریفک کی آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ رام کی پیڈی اور سریو گھاٹ پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد باقاعدگی سےاسنان کرنے آتی ہے۔تیوہار اور خصوصی ایام میں اسنان کرنے والوں کی تعداد کئی لاکھ میں پہنچ جاتی ہے۔ ایسے میں سریو کے دونوں گھاٹوں کی طرف چوڑائی کو بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال، مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ سے ہائی وے تک پہنچنے کے لیے سلطان پور ہائی وے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب ائیر پورٹ کو ہائی وے سے براہ راست جوڑنے کے لیے ایک نئی سڑک کی تعمیر کی تجویز حکومت کو بھیجی گئی ہے۔ منظوری ملتے ہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح گورکھپور، لکھنؤ، امبیڈکر نگر اور سلطان پور کے راستوں سے ایودھیا کا رابطہ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے عقیدت مند آسانی سے رام للا کے درشن کر سکیں گے اور سریو میں ان کے اسنان میں بھی سہولیت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here