اپریل سے کنیا سمنگلا اسکیم میں ملیں گے25ہزار روپئے:یوگی

0

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت خواتین کی سیکورٹی، احترام کے لئے پوری طرح کمر بستہ ہے اور اپریل سے حکومت وزیر اعلی کنیا سمنگلا اسکیم کی رقم کو فی امیدوار 15ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپئے کرنے جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بدھ کو گورکھپور کے کھاد فیکٹری کمپلیکس میں بسنت پنچمی کے تہوار پر ایک ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد 252 کروڑ روپے کے 91 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔
پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2014 میں پی ایم مودی نے آدھی آبادی کی حفاظت، عزت اور خود انحصاری کے لیے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم شروع کی تھی۔ بیٹی بچے گی تبھی پڑھ کر آگے بڑھے گی اور ملک و معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے گی۔ایک بیٹی خاندان کو آگے لے جانے کے لیے کام کرتی ہے۔ آج مرکزی اور ریاستی حکومت کی سطح پر بیٹیوں کو بچانے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب وہ 2017 میں وزیر اعلیٰ بنے تو ریاست میں یہ مسئلہ پیدا ہوا کہ بیٹی کو بچانے کے لیے مزید کیا کوششیں کی جائیں، اس کے لیے سمنگلا یوجنا لانچ کی گئی ۔اس میں بیٹی کی پیدائش سے لے کر گریجویشن تک تعلیم کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت حکومت اب تک 17 لاکھ سے زیادہ بیٹیوں کو 15 ہزار روپے فراہم کر چکی ہے۔ اپریل سے یہ رقم بڑھ کر 25 ہزار روپے ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے چیف منسٹر ماس میرج اسکیم کے تحت 2017 سے اب تک تین لاکھ شادیاں کرائی ہیں۔ فی جوڑے کی شادی پر 51 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اس میں لڑکی کے اکاؤنٹ میں 35 ہزار روپے بھیجے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اجتماعی شادی کے پروگرام میں غریب اور متمول خاندانوں کے بچے شریک ہو رہے ہیں۔
یوگی نے کہا کہ سدگرہست کے لیے شادی بھی ایک سنسکار ہے اور اس سنسکار کے ذریعے وہ آبائی روایت کو آگے بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ کائنات کی تخلیق اور زندگی کا چکر اسی سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بگاڑ بھی آتا ہے۔ بعض جگہوں پر بچوں کی شادی، جہیز اور دوسری جگہوں پر طلاق جیسی برائیاں چل رہی ہیں۔ یہ برائیاں نصف آبادی کے خلاف تھیں۔ ان سے بچنے کے لیے بیٹی ہی نہ پیدا ہو س کے لئے بہت سی مذموم کوششیں کی جانے لگیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here