لکھیم پور کھیری تشدد: سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر مملکت کے بیٹے آشیش کی عبوری ضمانت میں توسیع کی

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد کے بعد کئی احتجاجی کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کے قتل کے ملزم مرکزی وزیر اجے کمار مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی عبوری ضمانت میں پیر کو اگلی سماعت تک توسیع کر دی۔
عدالت عظمیٰ نے قبل ازیں 26 ستمبر 2023 کو آشیش کو اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال اور اپنی بیٹی کا علاج کرانے کے لیے قومی راجدھانی دہلی میں رہنے کی اجازت دی تھی۔
جسٹس سوریہ کانت اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری کو ہدایت دی کہ وہ 3 اکتوبر 2021 کو پیش آنے والے واقعے کے معاملے میں ٹرائل کورٹ سے پیش رفت رپورٹ طلب کرے۔
گزشتہ سال 11 جولائی کو سپریم کورٹ نے آشیش کی عبوری ضمانت کی مدت 26 ستمبر تک بڑھا دی تھی۔ قبل ازیں جنوری 2023 میں، عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں آشیش کو آٹھ ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی اور جیل سے رہائی کے ایک ہفتے کے اندر اسے
اترپردیش چھوڑنے کی بھی ہدایت دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here