بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ پہلے اترپردیش کو فساد کا پریش کہا جاتا تھا لیکن یہی اب اتسو پردیش کہا جاتا ہے۔
وزیر اعلی نے یہاں داتا گنج اسمبلی حلقے کے سیجنی گاؤں میں آج ایچ پی سی ایل کے ذریعہ 133 کروڑ کے اخراجات سے بنے بایو گیس پلانٹ کا افتتاح مرکزی پٹرولیم وزیر ہردیپ پوری کی موجودگی میں کیا۔ اس دوران وزیر اعلی نے کہاریاست میں ہماری حکومت کو 7سال ہونے جارہے ہیں۔ ان 7سالوں میں ریاست میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ دنگا پریش اب اتسو پردیش ہوگیا ہے۔ یہاں دیپ اتسو ، رام اتسو، رنگ اتسو وغیرہ ہورہے ہیں۔
وزیراعلی نے مرکزی وزیر پٹرولیم کی موجودگی میں جس پلانٹ کا افتتاح کیا اس میں ایک دن میں 100ٹن پرالی کو کمپوسٹ کر کے 14ٹن بایو گیس اور 65ٹن کیمیائی کھاد تیاری کی جائے گی۔ ساتھ ہی گوبر بھی کسان اب سیدھے پلانٹ کو فروخت کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس کو آپ ویسٹ کہتے تھے وہ اب آپ کو ہیلتھ دے گا۔ اس دوران ریاست کے 8اضلاع میں کمپریڈڈ بایو گیس کے نئے بایو پلانٹ کا رموٹ کے ذریعہ افتتاح بھی کیا گیا ہے۔

