بی ایچ یو کی طالبات کے نمائندہ وفد کی اکھلیش سے ملاقات

0

لکھنؤ: بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کی طالبات کے ایک وفد نے منگل کو سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کر کے انہیں میمورنڈم سونپا۔
سماج وادی خاتون سبھا کی صدر جوہی سنگھ اور نائب صدر نہا یادو کی قیادت میں آئے نمائندہ وفد میں شامل طالبات نے بتایا کہ یکم نومبر 2023 کی رات بی ایچ یو کیمپس میں اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کی شکر متاثرہ کے لئے انصاف کے مطالبہ کو لے کر ہوئے مظاہرہ کے بعد پولیس نے لیپا پوتی کر معاملے کو ختم کردیا۔
وفد کے مطابق انصاف دلانے کا مطالبہ کررہے احتجاجی طلبہ۔ طالبات ساتھ اے بی وی پی کے لوگوں نے مارپیٹ کی اور ہم طلبہ طالبات کے خلاف سنگین دفعات میں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔طالبات پر ایس سی ایس ٹی جیسے سنگین دفعات عائد کئے جارہے ہیں ۔ بی جے پی حکومت پورے معاملے میں لیپا پوتی کر مجرمین کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
وفد نے متاثرہ کے لئے انصاف کے ساتھ طلبہ پر لگائے گئے جھوٹے کیس کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی ایچ یو کیمپس میں خواتین کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ مناسب روشنی، بس سرو اور سی سی ٹی وی کیمروں کا نظم ہو۔بی ایس پی میں میس فیس سے لگایت ہاسٹل کرفیو ٹائمنگ تک جنسی تفریق والے سبھی ضوابط کو ختم کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here