لکھنؤ: اجودھیا میں22جنوری کو رام مندر کے شاندار افتتاح اور شری رام للا کے پران پرتشٹھا پروگرام کی صرف اترپردیش اور ملک میں ہی نہیں بلکہ یورپ سے لے کر امریکہ تک دھوم ہے۔
رام اتسو کو لے کر اترپردیش میں جو تیاریاں شروع ہوئی تھی وہ اب دھیرے دھیرے پورےملک اور بیرون ملک پہنچ رہی ہیں۔ اس انعقاد کے سلسلے میں پوری دنیا میں اتسو کا ماحول بن چکا ہے۔ یہ اتسو امریکہ کے ٹائمس اسکوائر سے لے کر یورپ کے ایفل ٹاوت تک دیکھنے کو ملیں گے۔ فرانس کی راجدھانی پیرس میں 21جنوری کو رام راتھ یاترا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں پورے یورپ سے ایک ہزار لوگ جمع ہونگے۔ ساتھ ہی ایفل ٹاور کے نزدیک اتسو منایا جائے گا۔
اسی طرح امریکہ کے ٹائمز اسکوائر میں رام مندر بھومی پوجن کی طرز پر پران پرتیشتھا پروگرام 22 جنوری کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ شمالی امریکہ سے کینیڈا تک مندروں میں پوجا اور روشنیوں کا تہوار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہی نہیں کیلیفورنیا کے ساتھ ساتھ واشنگٹن، شکاگو اور امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی بڑی کار ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پران پرتشٹھا ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً 12.30 بجے منعقد ہوگی۔ اس وقت پیرس میں صبح اور امریکہ میں دیر رات ہوگی۔
ہندو مندر ایمپاورمنٹ کونسل نے شمالی امریکہ سے لے کر کینیڈا تک مندروں میں پوجا اور روشنیوں کے تہوار کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے واشنگٹن، شکاگو اور دیگر امریکی شہروں میں رام مندر کی خوشی میں کار ریلیاں نکالی گئی ہیں۔منتظمین اب کیلیفورنیا میں کار ریلی نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اجودھیا نہیں آ سکتے، لیکن بھگوان رام ان کے دل میں ہیں اور ان کی وطن واپسی پر اٹل یقین ہے۔ یہی نہیں، 22 جنوری کو نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر پر پران پرتشٹھا پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔

