نئی دہلی: شمال مغربی ہندوستان میں 7 جنوری تک گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو یہ پیشین گوئی کی۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ اگلے دو دنوں کے دوران پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور راجستھان کے کچھ حصوں میں شدید سردی کے حالات جاری رہنے کا امکان ہے اور بعد میں اس میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران شمالی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں 8 سے 10 جنوری تک الگ الگ ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ اگلے 3-4 دنوں کے دوران جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں ہلکی اور درمیانی بارش کے ساتھ تمل ناڈو اور کیرالہ مختلف مقامات پر شدعد بارش ہونے کے آثار ہیں۔
آئی ایم ڈی کے مطابق پنجاب، ہریانہ-چندی گڑھ، مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں 5 جنوری سے 7 جنوری تک اور مغربی اتر پردیش اور مغربی راجستھان میں 6 جنوری کو رات اور صبح کے وقت گھنا کہرا پڑنے کا امکان ہے اور شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے مختلف علاقوں میں 5 سے 8 جنوری تک دھند کے گھنے حالات جاری رہنے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی کے کچھ حصوں میں 5 اور 6 جنوری کو انتہائی سرد دن کے حالات رہنے کا امکان ہے اور 7 جنوری کو بھی یہی حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 5 جنوری کو مشرقی راجستھان کے بہت سے حصوں اور 6 جنوری کو الگ الگ حصوں اور 5 جنوری کو مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں اور 6 جنوری کو الگ الگ حصوں میں انتہائی سرد دن کے حالات ہوں گے۔

