مودی کے اجودھیا دورے کو لے کر تیاریاں شباب پر

0

اجودھیا: اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 30دسمبر کو مجوزہ دورے کے پیش نظر جنگی پیمانے پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
بی جے پی کے ریجنل صدر کملیش مشرا نے منگل کو کہا’وزیر اعظم نریندور مودی کے اجودھیا آمد پر روڈ شو مت بولئے۔ یہ اجودھیا کا استقبال ہے۔ ایودھیا لیجنڈز اور سنتوں کا شہر ہے۔سنت سماج کو لے کر یک ایک شہر مودی کا استقبال کرے گا۔وزیر اعظم کی قیادت میں اجودھیا کے ذرے ذرے کی تعمیر ہورہی ہے۔ اجودھیا کے لوگ ان کے استقبال اور ان کو سننے کے لئے پرجوش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ائیر پورٹ کاجائزہ لینے کے بعد اس کا افتتاح کریں گے جس کے بعد پوری دنیا سے سیاحوں کا اجودھیا میں آمد سہولیت بخش ہوگا۔ مودی یہاں سے ہائی وے ہوتے ہوئے دھرم پتھ پر اور رام پتھ پر جائیں گے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ روزی۔روٹی، کپڑا، مکان،، تعلیم، میڈیکل سب کا انتظام مودی کررہے ہیں۔ وہاں کے لوگوں نے بتایا کہ وہ شاندار و عالیشان مندر کی تعمیر کے طرز پر اجودھیا دھام اور ریلوے اسٹیشن جائیں گے۔ اور ہواں کا افتتاح کریں گے اور دو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔اس کے بعد عوامی مقامات پر جائیں گے جہاں پر وزیر اعظم لاکھوں افراد سے خطاب کریں گے۔اس کی تیاریاں زور و شور پر چل رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here