کسانوں کی آمدنی خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے:یوگی

0

مرادآباد: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے کسانوں کی آمدنی لگاتار بڑھ رہی ہے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کئی اسکیمات بنائی جارہی ہیں۔
ضلع میں بلاری کے ڈھکیا نرو گاؤں میں منعقد کسان سمان دیوس پر وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آئینی عہدوں پر بیٹھے افراد کو مذاق اڑارہی ہینَ یہ آئین اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کی توہین ہے۔ اس کی سزا عوام خود دیں گے۔
وزیر اعلی نے نے کرشک اپہار یوجنا کے تحت یوگی نے اترپردیش کے 18کسانوں کو اعزاس سے نوازہ جس میں مرادآباد ڈویژن کے بجنور کے شرد کمار سنگھ کو 75 ہزار روئے، مرادآباد کے ستیہ ویر سنگھ، مہیندر سنگھ، ویریش کمار،آگرہ کے ہریولاس، ہاپوڑ کے ہروندر سنگھ کو ٹرکٹر کی چابی سونپی گئی۔ رامپور کے رام لال کو ایک لاکھ اور پریم وتی کو 75 ہزار روپئے کا چیک تقسیم کیا۔ سنبھل ضلع کے فہیم اور رامپور کے بالترتیب امت ورما اور رام لال کو ایک لاکھ روپئے کا انعام دیا گیا۔
یوگی نے کہا کہ کسانوں کو حکومت کی جانب سے پرائیویٹ ٹیوب ویل کے لئے مفت میں بجلی دی جارہی ہے۔ گنا کسانوں کی لگاتار ادائیگی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو نا فساد یوپی میں سب چنگا، اترپردیش میں قانون کا راج ہے۔ جبکہ پہلے کی حکومتوں کے میعاد کار کے دوران ریاست میں فساد ہوتے رہتے تھے۔ اب نظم ونسق کے ساتھ کھلواڑ کرنےوالوں سےسختی سے نپٹا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here