بلاتفریق اسکیمات کا فائدہ دینے کی گارنٹی ہے نیا ہندوستان:یوگی

0

وارانسی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کے راستےپر گامزن’نیا بھارت’ حکومت کی ہر اسکیمات کا فائدہ بلا تفریق دینے کی گارنٹی دیتا ہے۔
سیوا پوری بلاک کے برکی گرام سبھا میں منعقد وکست بھارت سنکلپ یاترا(دیہی علاقہ)پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ آج وکست بھارت سنکلپ یاترا کی گاڑی گاؤں گاؤں میں مودی کی گارنٹی کی گاڑی بنا رہی ہے۔ جو لوگ ابھی تک محروم ہیں انہیں اسکیمات کا فائدہ بغیر تفریق کے دینے کی گارنٹی ہے یہ نیا بھارت۔ ہم 2047 تک بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنا کر ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں آج ہم سب ملکی باشندے ایک نئے بھارت کا درشن کررہے ہیں۔ ایک ایسا بھارت جس پر 140 کرور باشندوں کو فخر ہورہا ہے۔ ورلڈ کلاس انفراسٹرکچر کو بنتے ہوئے پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ ہم سب بھارت کے باشندے اس بات کے لئے مشکور ہیں کہ پہلی بار غریب کسی حکومت کے ایجنڈے کا حصہ بنا ہے۔ بغیر کسی تفریق کے اسکیمات کا فائدہ اور اسکیمات کی جانکاری مودی جی کی گارنٹی وین کے ذریعہ سے ہمیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے کاشی میں دو روزہ پروگرام میں ملک پہلی بار دیکھ رہا ہے کہ آخری پائیدان پر بیٹھے لوگوں کے درمیان جاکر خود وزیر اعظم مودی اسکیمات کی جانکاری لے رہے ہیں۔اور ان سے رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کی گاڑی گاؤں گاؤں میں مودی جی کی گارنٹی کی گاڑی بن رہی ہے۔
اس سے پہلے وزیر اعلی نے وزیر اعظم کا استقبال اور سنگھ کی نقاشی والی پرتما دے کر کیا ۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موری۔ ریاستی حکومت میں وزیر جئے ویر سنگھ، روندر جیسوال، دیا شنکر مشر دیالو، بی جے پی ریاستی صدر چودھری بھوپیندر سنگھ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر بھائی چودھری موجود رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here