ذات کا زہر ہی تھا ملک کی غلامی کی وجہ:یوگی

0

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ذات کا زہر ہی ملک کی غلامی کی وجہ تھا اور کچھ لوگ آج بھی ذات کے نام پر اپنے سیاسی مفاد کے لئے ذات کے زہر کو سماج میں گھولنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں ایسے لوگوں سے محتاط رہنا ہوگا۔
یوگی نے سابق بلاک پرمکھ چتربھج سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد تقریب سے خطاب میں کہا کہ زندگی کے کسی بھی حصے میں جو بھی شخص کام کررہا ہے اسے ملک اول کے جذبے کے ساتھ اپنے شہری فرائض پر عمل کرنا چاہئے۔ اس سے ہی خودکفیل ہندوستان کا خوابہ شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے ڈگری تقسیم کا اڈہ نہ بنیں بلکہ طلبہ کے چو طرفہ ارتقاء کا ذریعہ بن کر ابھریں۔
انہوں نے کہا کہ بابو چتربھوج سنگھ میں منفی حالات کے ساتھ جدوجہد کرنے کا رجحان تھا۔ وہ ایک سینئر سماجی کارکن تھے۔ خوشی اور غم میں ہر شخص کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔ مساوی اور ناگفتہ بہ حالات میں کام کرتے ہوئے وہ عوامی مفاد سے متعلق مسائل کو پوری شدت کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جس دور میں حکومت کی حوصلہ افزائی کم تھی، اس دور میں بانسگاؤں علاقے میں ڈگری کالج کا قیام ایک خواب تھا۔
یوگی نے کہا کہ ہر راستہ منزل تک ضرور پہنچتا ہے۔ ہمارے تعلیمی اداروں کو منزل تک پہنچنے کا راستہ دکھانے کا ذریعہ بننا ہو گا۔ اس کے لیے طلبہ کو بھی سخت محنت کرنی ہوگی۔طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ زندگی میں اپنے مقاصد تک پہنچنے کے لیے کبھی بھی شارٹ کٹس اختیار نہ کریں۔ شارٹ کٹ راستہ کمزوری کا باعث بنے گا۔یہ زندگی میں استحکام نہیں دے سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ہی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ جب بھی ترقی آتی ہے، فوری مسائل ہوتے ہیں۔
اس کی مثال دیتے ہوئے یوگی نے کہا کہ جب سڑک بنتی ہے تو تجاوزات ہٹا دی جاتی ہیں۔ اس سے کچھ لوگوں کے لیے کچھ وقت کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن طویل مدت میں معاشرے کا ہر طبقہ اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here