گورکھپور: اترپردیش کےو زیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے نو سالوں میں ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چوطرفہ ترقی کر نئی اونچائیوں کو حاصل کیا ہے اور ان کی قیادت میں نئے ہندوستان کا درشن ہورہا ہے۔
گورکھپور کے جھارکھنڈی میں ترقی یافتہ ہندوستان عزم یاترا کے تحت منعقد پروگرام میں مودی کا ورچولی خطاب سننے سے قبل موجود جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے ہفتہ کو کہا کہ نیا ہندوستان عالمی سطح پر 142 کروڑ ہندوستانیوں کے افتخار کو بڑھاتا ہے۔ بڑے بڑے پروجکٹ تو آگے بڑھ رہے ہیں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر کے مطابق اسکیمات کا فائدہ بلا تفریق کے سب تک پہنچ رہا ہے۔
پروگرام میں وزیر اعلی نے شہری علاقے میں وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت بننے والے 1100 مکانات کی علاماتی بھومی پوجن میں بھی شریک ہوئے اور مفادعامہ اسکیمات کے مستفیدین کی بھی تہینت کی۔
اس موقع پر یوگی نے ترقی یافتہ ہندوستان عزم یاترا کا ذکر کیا اور کہا کہ گذشتہ ساڑھے نو سالوں کے اندر ملک میں 10کروڑ سے زیادہ غریبوں کو بیت الخلاء بنائے گئے ہیں جس میں سے 4 کروڑ بیت الخلاء اترپردیش کے لوگوں کے بنے ہین۔ ملک میں 4کروڑ غریبوں کے مکان بنوائے گئے ہیں جن میں سے 55لاکھ یوپی میں بنے ہیں۔ ملک میں 50کروڑ لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے پانچ لاکھ روپئے تک کے مفت علاج کی سہولیت کا فائدہ مل رہا ہے ۔ یوپی میں اس اسکیم سے10 کروڑ لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی پہل پر کورونا بحران سے ملک میں 80کروڑ اور اترپردیش میں 15 کروڑ لوگوں کو مفت اناج کی سہولیت مل رہی ہے اور حکومت کی یہ اسکیمات سب کو آگے بڑھنے کے لئے تحریک دے رہی ہیں۔
یوگی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم یاترا کا افتتاح 15نومبر کو مودی نے جھارکھنڈ کے ایک دور گاؤں سے کیا ہے۔ اور آئندہ 26جنوری تک یہ یاترا ملک کے ہر گاؤں تک پہنچے گی۔اس سفر کے دوران سرکاری اسکیم سے مستفید ہونے والے مستفیدین اپنے الفاظ میں میری کہانی کے ذریعے دوسرے لوگوں کو متاثر کررہے ہیں۔
انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ کوئی بھی مستحق شخص حکومت کی اسکیمات کے فائدے سے محروم نہیں رہے گا۔ پروگرام میں کچھ مستفیدین سے وزیر اعلی نے اپنےتجربات شیئر کئے اور اسکیمات کا فائدہ دینے کے لئے حکومت کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی نے جائے پروگرام پر لگے نمائش میں مختلف محکموں کے اسٹالوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ننہے منے بچوں کا دلار کر ان کو کھانا کھلایا اور تحفہ دیا۔ وہ کچھ دیر تک بچوں کے ساتھ کھیلتے رہے اور ساتھ ہی حاملہ خواتین کی گودبھرائی کی رسم پوری کی۔
Home ملکی خبریں National News مودی کی قیادت میں ہورہا ہے نئے ہندوستان کا درشن:وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ

