یوپی میں سرمایہ کاری کی تجاویز معیشت کو نمبر ایک بنانے کی کوششوں کا ثمرہ:یوگی

0

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ فروی میں ہوئے گلوبل انوسٹر سمٹ سے بات تک یوپی کو ملے 40 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری تجاویز ریاست کی معیشت کو ملک کی نمبر ایک معیشت بنانے کے لئے کی جارہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
یوگی نے اتوار کو گورکھپور کے راجندر نگر میں ایک بینکوٹ حال کا افتتاح کرنے کے بعد موجود عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سرمایہ کااری تجاویزات کو لانے کے لئے پوپی کی شبیہ کو بہتر کرنا پڑا۔ سیکورتی کا بہترین ماحول بنانا پڑا پالیسیاں بنانی پڑیں اور کئی طرح کے ریفارم کرنے پڑے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے یوپی میں سرمایہ کاری کی بات تو دورباہر کے لوگ گورکھپور اور اتر پردیش کے نام پر یہا ں کے لوگوں کو ہوٹلوں، دھرم شالہ میں کمرہ نہیں دیتے تھے، ٹیکسیوں میں نہیں بٹھایا جاتا تھا اور چھ سال بعد سے چند لوگوں کی غلطی سے پوری ریاست کی بدنامی ہوتی لیکن آج گورکھپور اور اتر پردیش کے لوگوں کو باہر نہ صرف احترام ملتا ہے بلکہ سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تاثر کو بدلنے کے لیے حکومت کو پرعزم اور ایماندارانہ کوششیں کرنی پڑیں۔
یوگی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ملک میں کئی مقامات پر انوسٹر سمٹ ہوئی تھی لیکن پھر 10 سے 12 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی تھی جبکہ یوپی کو 40 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تجاویز ملے ہیں۔اس کے ذریعہ 1.10 کروڑ نوجوانوں کو نوکری ملے گی۔ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا بلکہ باہر کے لوگ یہاں نوکری اور روزگار کے لئے آئیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقی کے عمل میں رہتے ہوئے ہمیں اس کی رفتار تیز کرنے کے لیے وقت کے مطابق آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم وقت پر اچھی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے تو علاقے کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کا پیسہ باہر چلا جاتا ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ علاقے کی ترقی میں رقم کا بہاؤ متاثر نہ ہو،اس کے لئے ایماندارانہ کوشش کرنے والوں کا ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہر فرد ترقی میں حصہ دار بن کر اپنا کردار ادا کرتا ہے تو اس کے ثمرات خطے کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی پہنچتے ہیں۔
ہر فرد سے مثبت ترقیاتی اقدامات میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے گورکھپور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here