26 فروری تک مغربی ہمالیائی علاقے میں طوفان اور شدید بارش کے امکانات

0

نئی دہلی:ملک کے مغربی ہمالیائی خطے کے کچھ علاقوں میں 26 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہا کہ 24 فروری کی رات سے مغربی ہمالیائی خطہ پر ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس متوقع ہے، جس کی وجہ سے 24 سے 26 فروری تک خطے میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کے باعث آج جموں، کشمیر، لداخ، گلگت، مظفرآباد اور ہماچل پردیش میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 21 اور 22 فروری کو اروناچل پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ اور رائل سیما میں 20 اور 21 فروری کو گرم اور مرطوب موسم کی وارننگ دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here