وزیراعظم مودی کا کولکاتا آتشزدگی پر اظہار رنج

0
5

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کولکاتا آتشزدگی میں لوگوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے منگل کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’کولکاتا میں آگ لگنے کے حادثے میں لوگوں کی زندگیوں کے نقصان سے غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں مہلوکین کے کنبوں سے میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے‘‘۔
وزیراعظم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتا میں اسٹرینڈ روڈ واقعہ مشرقی ریلوے کے دفتر کی 13 ویں منزل پر آگ لگنے سے کم از کم 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔یہ واقعہ پیر کی شام تقریباً چھ بجکر 10 منٹ پر پیش آیا۔ مہلوکین میں چار فائر بریگیڈ کے اہلکار، دو ریلوے کے ملازمین اور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here