نائیڈو نے سی آر پی ایف کی تعریف کی

0
10

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے عزم اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورس نے مشکل حالات میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے سنیچر کو فورس کے خصوصی ڈائرکٹر جنرل کلدیپ سنگھ اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ ملاقات کے ودران یہ تبصرہ کیا۔
اس موقع پر فورس کے حکام نے نائب صدر کو فورس کے کام کاج پر مبنی دو کتابیں ’نیشن فرسٹ:82ایئرس آف گلوریس سروس تو نیشن‘ اور
’سی آر پی ایف منتراز آف اے ڈائنمک فورس’بھی پیش کی۔
نائب صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی اس ملاقات میں مسٹر نائیڈو نے فورس کی بہت تعریف کی اور کہاکہ داخلی سلامتی سے متعلق مشکل حالات میں کام کرنے کے لئے فورس میں غیرمعمولی عزم اور مہارت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here