تاپسی پنو نے پانچ کروڑ نقد لیے، پروڈکشن ہاؤس نے 300 کروڑ کا حساب نہیں دیا

0
8

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے گذشتہ روز کی گئی چھاپے ماری میں اداکارہ تاپسی پنو کے یہاں سے پانچ کروڑ روپیے نقد لینے کی اطلاع ملی ہے جبکہ دو پروڈکشن ہاؤسز نے 300 کروڑ روپیے سے زیادہ کے بارے میں درست معلومات نہیں دی ہیں۔
محکمہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ اداکارہ کے پانچ کروڑ روپیے نقد لینے کے ثبوت ملے ہیں۔ اس نے کہا کہ گذشتہ روز پروڈکشن ہاؤس سانگ اور دو ٹیلنٹ ہنٹ کمپنیوں اور ایک بالی وڈ اداکارہ کے یہاں چھاپے ماری کی کاروائی کی گئی تھی۔ چھاپہ ماری ممبئی، پونے، دہلی اور حیدرآباد میں کی گئی۔ جس گروپ پر یہ چھاپہ ماری کی گئی وہ گروپ موشن پکچر، ویب سیریز، ایکٹنگ، ڈائریکشن اور سیلیبرٹیز کے ٹیلنٹ مینیجمنٹ کا کام کرتی ہے۔ مجموعی طور پر 28 احاطوں پر چھاپہ ماری کی گئی جن میں رہائشی اور دفتر شامل ہیں۔
محکمہ نے کہا کہ تلاشی کے دوران پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے باکس آفس پر اکٹھا کی گئی حقیقی رقم میں ہیر پھیر کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔ کمپنی کے افسر تقریباً 300 کروڑ روپیے کے معاملے میں صحیح سے جواب نہیں دے پائے۔
محکمہ نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس کے فلم ہدایت کاروں میں اور شیئر ہولڈر میں شیئر لین دین کو کم دکھایا گیا اور اس میں ہیراپھیری کی گئی۔ تلاشی کے دوران 7 لاکر پائے گئے ہیں جن پر روک لگائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ دونوں ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے یہاں سے بھی بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ڈاٹا ضبط کیے گئے ہیں۔ اس معاملے کی ابھی تحقیقات جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here