انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو کے یہاں انکم ٹیکس کے چھاپے

0
9

نئی دہلی: انکم ٹیکس نے آج فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اور اداکارہ تاپسی پنو کے یہاں چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔
محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ ممبئی میں فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اور اداکارہ تاپسی پنو کی جائیداد پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ چھاپے ماری فینٹم فلمس سے متعلق ہے۔ انکم ٹیکس کی جانب سے کی جارہی چھاپے ماری ممبئی میں کئی جگہوں پر کی جارہی ہے۔ ان لوگوں کے خلاف مبینہ طورپر بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس چوری کا معاملہ ہے۔ ان لوگوں کے ممبئی اور یہاں سے بیرونی ٹھکانوں پر چھاپے ماری ہورہی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ابھی اس چھاپے ماری کے سلسلے میں اور بھی بڑے نام سامنے آسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ماری فینٹم فلم کی ٹیکس چوری کے سلسلے میں کی جارہی ہے۔ انکم ٹیکس محکمے کی ٹیم ممبئی، پنے سمیت 20 سے زیادہ مقامات پر ایک ساتھ چھاپے ماری کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here