کانگریس نظریہ چھوڑکر کررہی ہے بیرونی طاقت سے گٹھ جوڑ: بی جے پی

0
5

نئی دہلی: بھارتیہ جنتاپارٹی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی اب نظریات کو چھوڑکر کر ملک مخالف طاقتوں کی کٹھ پتلی بن گئی ہے اور ملک میں بدعنوانی، کنبہ پروری، مذہب اور ذات پات کے نام پر ملک میں بدامنی پھیلانا اس کا کام رہ گیا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا نے آج یہاں پارتی کے مرکزی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کا دوہرا چہرہ اجاگر ہوگیا ہے۔ کانگریس کو گٹھ بندھن اور گورننس سے اب کوئی مطلب نہیں ہے۔ ان کا واحد مقصد کسی بھی طرح اقتدار حاسل کرکے بدعنوانی کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سبب موجودہ کانگریس ایک فرنج پارٹی کی صورت میں تبدیلی ہوگئی ہے۔ آج کانگریس مطابقت بنائے رکھنے کے لئے اتحاد پر منحصر ہے۔ اس سے قبل تقریباً جتنے بھی انتخاب ہوئے، چاہے بہار کے انتخاب ہوں یا پھر اترپردیش، اپنی ڈوبتی کشتی کو پار نکالنے کے لئے گٹھ بندھن کے سہارے اپنی مطابقت قائم رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں پانچ ریاستوں میں اسبلی انتخابات شروع ہونے جارہے ہیں اور ان ریاستوں کے عوام کا وزیراعظم مودی کی ترقی والی حکومت پر گہرہ یقین ہے اور یقینی طور پر ان ریاستوں میں بی جے پی کی جیت اور اتحاد کی شکست ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here