دہلی میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 1054 ہوگئے

0
8

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں نئے معاملوں کے مقابلے صحتیاب مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1،050 سے زیادہ ہوگئے۔
دہلی میں منگل کو فعال معاملوں کی تعداد 13 سے بڑھ کر 1،054 ہوگئے۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 145 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ 6،38،173 ہوگئی ہے جب کہ 130 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6،26،216 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں آج مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی کمی کے ساتھ 98.12 فیصد ہوگئی۔
اس عرصے کے دوران دو مزید مریضوں کی موت کے مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10،903 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 58،327 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد 1.20 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here