وزیراعظم نے ہندوستان کو دنیا کے سامنے مثال کے طور پر پیش کیا: بی جے پی

0
6

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک سیاسی قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے چیلنج سے بخوبی نمٹتے ہوئے دنیا کے سامنے ہندوستان کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا ہے اتوار کو یہاں منعقدہ بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ میں اس قرار داد کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر رمن سنگھ نے بتایا کہ “کورونا کے دوران ہندوستان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس بحران سے نمٹنا تھا کیونکہ 130 کروڑآبادی والے ملک میں صحت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط نہیں تھا ۔ اس کے باوجود وزیر اعظم کی موثر قیادت کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر کروڑوں غریب محنت کش آبادی کو راحت دینے کے لئے 2.76 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا۔ اس سے 80 کروڑ ضرورت مند لوگوں تک راشن پہنچانےکا کام کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ “وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کورونا کے دوران خدمات کے عزم کے سلسلے میں تنظیم کو متحرک کرنے کا کام کیا جس کی وجہ سے سیوا ہی سنگھن پروگرام سے 22 کروڑ سے زیادہ لوگوں کوکھانے کاانتطام کیا گیا۔”
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ “ہمارے سائنسدانوں کی محنت کی وجہ سے ہندوستان نے دو دو کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب رہا۔ آج ہندوستان دنیا کے 17 ممالک میں ویکسین بھیج رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here