الفیا پٹھان نے ایڈریٹک پرل میں سونے کا تمغہ جیتا

0
4

نئی دہلی :مونٹی نیگرو کے بڈوا میں منعقدہ 30 ویں ایڈریٹک پرل ٹورنامنٹ میں ہندوستانی خواتین باکسروں کی ٹیم کا جلوہ برقرار ہے اور الفیا پٹھان (81 کلوگرام سے زیادہ) نے ہندوستان کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
الفیا کے علاوہ بیبروجیسنا چانو (51 کلوگرام) ، ونکا (60 کلوگرام) ، اروندھتی (69 کلوگرام) اور سناماچو چانو (75 کلوگرام) نے بھی اپنی زبردست پرفارمنس کی بدولت فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں اور اب سب کی نگاہیں ان پر ہیں۔
دو مرد باکسر پریانشو دباس (49 کلوگرام) اور جگنو (91 کلوگرام سے زیادہ) بھی فائنل میں پہنچنے کے لئے ریس میں ہیں۔ دونوں سیمی فائنل میں مقابلے میں اتریں گے۔
ایک سونے کا تمغہ جیتنے کے علاوہ ہندوستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں 12 میڈلز پکے کرلئے ہیں، پانچ خواتین باکسر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں جبکہ دو مرد اور دو خواتین باکسر فائنل میں پہنچنے کی ریس میں ہیں۔
2019 ایشین جونیئر گرلز چیمپین الفیا پٹھان (81 کلوگرام سے زیادہ) نے فائنل میں اپنی مضبوط فارم برقرار رکھتے ہوئے مالڈووا کی داریا کوجوروف کے خلاف آسان 5-0 سے کامیابی حاصل کی اور ہندوستان کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here