دہلی میں کورونا کے سرگرم معاملے 1053 پر برقرار

0
8

نئی دہلی : دارالحکومت دہلی میں صحتیاب مریضوں کی تعداد میں صرف ایک کی کمی کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 1،053 پر برقرار رہے۔
دہلی میں جمعہ کو فعال معاملے 1،053 پر برقرار رہے۔ راجدھانی میں صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں محض ایک کی کمی کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں یہ استحکام درج کیا گیا۔
دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 158 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،37،603 ہوگئی ہے جب کہ 157 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 6،25،653 ہوگئی۔ دارالحکومت میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج بھی 98.12 فیصد پر برقرار ہے۔
اس عرصے کے دوران ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور سے 10،897 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 60،836 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد مجموعی طور سے 1.18 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here