مودی پردھان منتری آواس یوجنا کی رقم جاری کریں گے

0
8

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی 20 جنوری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اتر پردیش کے 6.1 لاکھ مستحقین کو پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت تقریبا 2691 کروڑ روپے جاری کریں گے اس موقع پر مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور اترپردیش کے وزیر اعلی بھی موجود ہوں گے۔ اس امداد سے 5.30 لاکھ مستحقین کو مالی اعانت کی پہلی قسط ملے گی ، جبکہ 80 ہزار مستحقین کو دوسری قسط ملے گی۔
وزیر اعظم نے ’’2022 تک سبھی کو گھر‘‘ دیئے جانے کی اپیل کی تھی، جس کے لئے 20 نومبر 2016 کو پی ایم اے وائی جی اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 1.26 کروڑ مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت میدانی علاقوں میں ہر مستفید کو مکانات تعمیر کرنے کے لئے 1.20 لاکھ روپے مہیا کیے جاتے ہیں ، جبکہ پہاڑی علاقوں کے عوام کو 1.30 لاکھ کی مالی امداد دی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here