این آئی اے کسانوں کی بجائے ارنب گوسوامی کو نوٹس بھیجے: جاکھڑ

0
6

چنڈی گڑھ : پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کسانوں کو نوٹس بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹس توارنب گوسوامی کو بھیجے جانے چاہئے ۔
مسٹر جاکھڑ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس وقت اگر کسی کی این آئی اے کے ذریعہ جانچ کی جانی چاہئے تو وہ مسٹر گوسوامی (ایک نجی ٹی وی نیوز چینل کے ایڈیٹر) ہیں جنہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کر کے ملک کی سلامتی سے جڑی خفیہ معلومات کا دیگر لوگوں سے اشتراک کیا ہے ۔
انہوں نے کسان لیڈروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت سے بات چیت کے دوران اس مسئلے کو اٹھائیں کیونکہ ان کے بچے سکیورٹی فورسز میں تعینات رہ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں جن کے بارے میں مسٹر گوسوامی خفیہ معلومات لیک کررہے تھے۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ مسٹر گوسوامی کو ایسی خفیہ معلومات وزیر اعظم آفس یا وزارت دفاع ہی کے کسی نے لیک کی ہوں گی اور ان عناصر کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے کیونکہ یہ ملک کی سلامتی کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی کسی قسم کی معلومات کے افشا ہونے کے خطرے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here