راج پتھ پر پہلی گرجے کا رافیل

0
5

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کا برہماسترا رافیل لڑاکو طیارہ یوم جمہوریہ کے دن راج پتھ پر پہلی بار گرج کر اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔
فضائیہ فرانس سے خریدے گئے پانچویں جنریشن کے جدید ترین لڑاکو طیارے رافیل کو پہلی بار یوم جمہوریہ پر دو رافیل راج پتھ پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔
فضائیہ کے ترجمان نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتای اکہ اس بار 42 لڑاکو طیارے۔ ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ پریڈ کے دن فلائی پاسٹ میں حصے لیں گے۔ ان میں خاص توجہ کا مرکز رافیل ہوگا جو ورٹیکل چارلی پوزیشن میں پریڈ اور فلائی پاسٹ کا اختتام کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب رافیل ایکلویہ فارمیشن میں بھی جگوار اور مگ 29 لڑاکو طیارے کے ساتھ اپنی کرتب بازی کرتا نظر آئے گا۔ فضائیہ نے فرانس سے 36 رافیل طیاوں کا سودا کیا ہےجس میں سے آٹھ طیاروں کی سپلائی ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سخوئی لڑاکو طیارے بھی اب اپنے کرتبوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ساتھ ہی دھرو، رودر اور ایم آئی 17 کے ساتھ ساتھ جدید لڑاکو ہیلی کاپٹر اپاچے اور ہیوی ویٹ ہیلی کاپٹر چینک بھی اپنی طاقت اور جوہر دکھائیں گے۔ ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ سی۔17 گولب ماسٹر اور سی۔ 130 جے ہرکیولس بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔
فضائیہ کے مارچنگ دستے میں 100 فضائیہ کے جنگجو رہیں گے جس میں سے چار افسرا ن ہیں۔ اس دستے کی قیادت فلائٹ لیفٹننٹ تانک شرما کریں گے۔ فضائیہ کی جھانکی میں اس بار لڑاکو طیارہ تیجس، سخوئی کے ساتھ ساتھ روہنی رڈار کا مظاہرہ کیا جاجے گا۔
فضائیہ کی پہلی خاتون لڑاکو پائلٹ بھاونا کنٹھ بھی راج پتھ پر نظر آئیں گی۔ جھانکی پر آکاش اور رودرم میزائل کے ساتھ ٹینک مخالف میزائل بھی مظاہرہ کریں گے۔
اس کے علاوہ فضائیہ کا 75 رکنی بینڈ دستہ بھی اپنے سروں سے راج پتھ پر شائقین کو مسحور کریں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here