سات ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق

0
19

نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) ملک کی سات ریاستوں اترپردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ہریانہ میں ضلع پنچکولہ کے دو پولٹری فارموں، ریاست مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ، آگر اور ودیشہ اضلاع میں مہاجرپرندوں میں، راجستھان کے پرتاپ گڑھ اور دوسا ضلع میں، اور اترپردیش کےکانپور نامیاتی باغ میں برڈ فلو کے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ مویشی پروری نے ریاستوں کو اس بیماری کی روک تھام کے لئے ضروری رہنما ہدایات جاری کردیئے ہیں۔
دریں اثناء، چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں پولٹری اور پرندوں کے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
دہلی کے سنجے لیک میں بطخوں کے مرنے کی اطلاع ہے، جہاں سے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔
دہلی کی حکومت نے ہفتہ کے روز مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغ مارکیٹ کو دس دنوں کے لئے بند کردیا۔ چیف منسٹر اروند کیجریوال نے آج کہا کہ دہلی حکومت برڈ فلو سے متعلق تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔
ابھی تک دہلی میں برڈ فلو کے کسی معاملے کیی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آج سے دہلی میں زندہ پرندے لانا بند کردیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آج سے غازی پور مرغ مارکیٹ دس دنوں تک بند ہے۔
مہاراشٹر کے ممبئی، تھانے، ڈپولی، اور بیڈ اضلاع میں مردہ کوے ملے ہیں جن کو جانچ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here