دہلی میں پہلے مرحلے میں 51 لاکھ افراد کو ویکسین لگے گی: کیجریوال

0
42

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں عالمی وبا کووِڈ۔19 کی روک تھام کے لیے پہلے مرحلے میں 51 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور اس کے لیے ایک کروڑ دو لاکھ ویکسین کی ضرورت ہوگی۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کو یہ اطلاع دی اور کہا کہ دارالحکومت میں سب کی نگاہیں ویکسین پر ہیں۔ پہلے مرحلے میں 51 لاکھ افراد کو یہ ویکیسن دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے دہلی والوں کو ویکسین دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مرکزی حکومت سے ویکسین ملنے، اسے ذخیرہ کرنے اور ویکسین لگانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here