مودی حکومت کسانوں کے مطالبات پر دوہرا رویہ اختیار کر رہی ہے: کانگریس

0
7

نئی دہلی: کانگریس نے حکومت پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کسانوں کے مطالبات پر کمیٹی کی تشکیل کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی کسان مخالف تینوں قوانین کو درست قرار دے رہے ہیں۔

کانگریس میڈیا سیل کےانچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز جاری بیان میں حکومت کو سیاسی طور پر بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ ملک میں ’بی جے پی حکومت‘ نہیں بلکہ ’کمپنی راج‘ ہے ،دھرنا، مظاہرہ، احتجاج اور تحریک ہی اس حکومت کا علاج ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here