دہلی میں پہلی بار ریپیڈ سے زیادہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوئے

0
5

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی میٹنگ کے بعد دارالحکومت میں پہلی بار کورونا وائرس کی جانچ کے لئے آر ٹی پی سی آر کا ٹیسٹ ریپڈ سے زیادہ کیے ‏گئے ہیں مسٹر امیت شاہ نے گزشتہ اتوار کو ایک میٹنگ میں دارالحکومت میں کورونا وائرس کی حالت کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ریپیڈ کے مقابلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا کر روزانہ 60000 کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ نے آج ٹویٹ کیا کہ دارالحکومت میں پہلی بار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ بڑی تعداد میں ہوئے ہیں۔ تاہم وزارت نے ان جانچوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔
دریں اثناء، دارالحکومت میں گھر گھر جاکر سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور جمعہ کے روز تین لاکھ 70 ہزار 729 افراد کا سروے کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here