ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 90 لاکھ کے پار

0
7

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے درمیان جمعہ کے روز متاثرین کی تعداد 90 لاکھ کے پار ہوگئی ہے اور اگر انفیکشن کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو یہ تعداد ایک کروڑ تک پہنچنے میں دیر نہيں لگے گی ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں کیرالہ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔ کورونا وائرس کے معاملے ابتدا ء میں تیزی سے پھیلنے کے بعد درمیانے انفیکشن کے معاملوں میں کمی دیکھی گئی، لیکن آج پھر سے مریضوں کی تعداد 491 بڑھ کر 443794 ہو گئی۔ ماہرین دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کو اس عالمی وبا کی دوسری لہر قرار دے رہے ہیں۔
دہلی میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی آئی تھی، لیکن یہاں بھی انفیکشن کی شرح گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ کیرالہ اور مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں کی یہی صورتحال ہے۔ چونکہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم، راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے اور اموات کی شرح اب بھی کم ہے۔
گزشتہ ماہ ملک میں 29 اکتوبر کو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز ہوئی تھی اور ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان میں 10 لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ تعداد 90 لاکھ کو تجاوزکر گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد کم ہوکر 4.93 ہوگئي ہے جبکہ اموات کی شرح 1.47 ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here