ہندوستان۔بھوٹان کے درمیان روپے کارڈ پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ شروع

0
7

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے آج دونوں ملکوں کے مابین اہم روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا دونوں وزرائے اعظم نے روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ورچول ذریعے سے کیا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کی علامت قرار دیا۔ اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد بھوٹان کے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان کے شہری ہندوستان میں کسی بھی طرح کی ادائیگی کر سکیں گے۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ہندوستانی بینکوں کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان میں ادائیگی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی شروعات مسٹر مودی کی گذشتہ برس اگست میں بھوٹان دورے کے دوران کی گئی تھی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اب بھوٹان کے شہری اپنے ملک میں روپے کارڈ سے ہندوستان میں ایک لاکھ سے زائد اے ٹی ایم اور 20 لاکھ سے زائد پوائنٹ آف سیلس مشینوں پر ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھوٹان کے عوام کو تعلیم، صحت، تیرتھ یاترا اور سیاحت کے شعبے میں ادائیگی کرنے کی خاص سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روپے نیٹ ورک میں بھوٹان کی مکمل شراکت داری کے بطور خیرمقدم کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان خلا کے شعبے میں بھوٹان کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔ ہندوستان کی خلائی تنظیم آئندہ برس بھوٹان کے ایک سیٹیلائٹ کا تجربہ بھی کرے گا جس کے لیے بھوٹان کے چار نوجوان سائنسداں دسمبر میں ہندوستان جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان مشکل وقت میں بھوٹان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس کی ضروریات ہمیشہ ہندوستان کے لیے ترجیحی درجے میں رہیں گی۔ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ایک خصوصی شراکت داری ہے جو آپسی افہام و احترام سے مشترکہ تہذیبی وراثت اور عوام سے عوام کے مابین مضبوط رشتے کو تقویت دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here