ہائی کورٹ نے کیجریوال حکومت کی سخت سرزنش کی

0
5

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی بے قابو ہوتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کیجریوال حکومت کی جم کر سرزنش کی۔

عدالت نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی حکومت نے شادی تقاریب میں شامل ہونے والوں کی تعداد محدود کرنے کے لیے 18 دنوں کا انتظارکیوں کیا۔
عدالت نے یہ بھی پوچھا کی قبرستانوں میں جگہ نہیں ہے، نعشیں شام اور رات کے وقت بھی جلائی جارہی ہیں، کیا آپ کو اس بات کی خبرہے؟
راکیش ملہوترا نامی شخص نے پی آئی ایل داخل کرکے قومی دارالحکومت میں کورونا جانچ کی تعداد بڑھانے اور فوری نتائج حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here