ممبئی میں گزرے زمانے کی اداکار نمی کاانتقال

0
9

ممبئی 25مارچ (یواین آئی)گزشتہ دور کی مشہور اداکارہ نمی ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے علیل تھیں۔ ان کی عمر 88 براس تھی۔شمال مغربی ممبئی کے سرلا نرسنگ ہوم میں انہوں نے آخری سانس لی۔ نمی نے 16 سال تک فلموں میں کام کیا۔ 1949 سے لے کر 1965 تک وہ فلموں میں سرگرم رہی۔ وہ اپنے وقت کی بہترین اداکارہ سمجھی جاتی تھیں۔نمی کا اصل نام ‘نواب بانو’ تھا۔ نمی نے ایس علی رضا سے شادی کی تھی ، جو 2007 میں فوت ہوگئے تھے۔
راج کپور نے نمی کو اپنی فلم میں بریک دیا،نمی کو راج کپور کی پہلی دریافت بھی کہا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، راج کپور نے نواب بانو کا نام بدل دیا تھا۔ راج کپور نے انہیں اپنی فلم برسات میں بریک دیا۔ اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد ، نمی نے بہت سی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ان ، اُڑان کھٹولا ، بھائی بھائی ، کندن ، میرے محبوب جیسی فلموں میں کام کرکے مقبولیت حاصل کی۔
ابتدائی دنوں میں ان کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار سے راج کپور ، اشوک کمار ، دھرمیندر جیسے بہت سے بڑے اسٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی ٹویٹ کرکے نمی کی موت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here