دہلی میں کورونا کے 7,606 مریض صحتیاب، 95 اموات

0
8

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں مسلسل سنگین ہوتی جارہی کورونا وائرس (کووڈ19) کی تیسری لہر اتوار کو راحت کی خبرلائی، جب انفیکشن کے صرف 3,235 نئے معاملے درج کئےگئے جبکہ 7,606 لوگ صحتیاب ہوئے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے 95 مریضوں کی بھی موت ہوگئی دہلی کے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے 3,235 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4,85,405 ہوگئی۔
نئے معاملوں میں کمی کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس دوران 7,606 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور سے 4,37,801 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح پھر سے 90 فیصد سے زیادہ 90.19 فیصد پر آگئی ہے۔
راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 4,466 اور کم ہوکر آج 39,990 رہ گئی۔
اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 95 اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 7,614 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو کووڈ سے ریکارڈ 104 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here